آسٹریلیا میں غیرموسمی برفباری نے کینگروزکوخوش جبکہ شہریوں کو پریشان کردیا ۔
سڈنی سے ایک سوبیس کلو میٹر کی دوری پر واقع کیٹومباکےعلاقے میں شہری اچانک ہونے والی برفباری سے حیران رہ گئے،تاہم علاقے میں رہنے والے کینگروز اس برفباری سے لطف اندوزہوتے رہے،حکام کےمطابق برفباری کے باعث سڑکیں بند ہوگئی جس کی وجہ سےتین سو کے قریب افراد راستے میں پھنس گئے،مقامی خاتون کے مطابق اکتوبرمیں وہ تیرتے اورسورج کی روشنی سے محفوظ ہوتے ہیں نہ کہ سنومین بناتے ہیں،میٹرولوجی ادارے کے مطابق برفباری کے باعث علاقے میں درجہ حرارت زیروڈگری تک گرگیاہے،