پنجاب میں ڈینگی بےقابو، گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید 149 کیسز رپورٹ
پنجاب میں 24 گھنٹوں میں مزید 149 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں رواں سال ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3285 ہو گئی ۔راولپنڈی میں ڈینگی کے 134، بہاولپور میں 3 اور لاہور میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ روز بھی پنجاب میں ڈینگی کے 160 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔اس سے قبل رواں ہفتے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ضلع بھر میں ڈینگی ایمرجنسی نافذ کر دی تھی۔ڈی سی راولپنڈی نے کہا کہ ڈینگی ایمرجنسی کے تحت ہنگامی حفاظتی اقدمات کئے جا رہے ہیں۔