وزیراعظم کا پشاوربس ریپڈٹرانزٹ منصوبے کاافتتاح
عمران خان نے آج (جمعرات) پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ بی آرٹی ہائبرڈ بسوں سے آلودگی کم ہوگی اور شہر میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی آر ٹی کا کرایہ عام آدمی اور طلبا کیلئے مناسب ہے۔ بعد میں وزیراعظم نے بسوں کا معائنہ کیا ور ٹکٹنگ نظام کا جائزہ لیا اور مسافروں کیلئے انتظامات پر اطمینان ظاہر کیا۔ اس سے پہلے وزیراعظم کو بتایاگیا کہ بی آر ٹی منصوبہ ساڑھے ستائیس کلومیٹرطویل شاہراہ اور30سٹیشنوں پرمشتمل ہے۔