قدامت پسند یہودیوں کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی
اسرائیلی پولیس کے ہمراہ 49 قدامت پسند یہودیوں نے مسجد ِ اقصیٰ پر دھاوا بول دیا، یہودیوں نے مسجد کی بے حرمتی کی اور مسجد سے نکلتے وقت یہودی رسومات بھی ادا کیں۔ ترک ذرائع ابلاغ نے القدس اسلامی انجمن کے پریس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے حوالے سے کہا ہےک ہ گزشتہ روز 49 قدامت پسند یہودیوں نے اسرائیلی پولیس کے ہمراہ قبلہ اول کے دروازوں اور صحن پر دھاوا بول دیا اور مسجد کی بے حرمتی کی۔ عینی شاہدین کے مطابق بعض یہودیوں نے مسجد سے نکلتے وقت یہودی رسومات بھی ادا کیں جس پر فلسطینیوں سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔