وزیراعظم نے جاپانی اندازِ شجرکاری کو بہترین قرار دے دیا
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے شجرکاری کیلئے جاپانی میا وا کی تکنیک کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا اس تکنیک سے درخت 10 گنا تیز اور 30 گنا زیادہ گھنے ہوتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں نے جاپانی میا وا کی تکنیک کے تحت شہری شجرکاری کا آغازکردیا، جاپانی تکنیک سےدرخت 10 گنا تیز اور 30 گنا زیادہ گھنے ہوتے ہیں۔