مائنس ون پر پیپلزپارٹی یقین نہیں رکھتی، جمہوری طریقہ اپنائیں گے، بلاول بھٹو
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی حکومت نہ ہوتی تو این ایف سی، 18ویں ترمیم کب کی ختم ہوچکی ہوتی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں حکومت کی کوئی ضرورت نہیں، ہم اس وقت عوام کے لیے حاضر ہیں، محدود وسائل سے عوام کی خدمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا آخری آپشن والا پیغام عوام کے لیے نہیں کسی اور کے لیے تھا، جن لوگوں کے لیے پیغام تھا انہیں بھی سمجھ آگئی ہے کہ غلطی ہوئی ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ اپوزیشن کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، اختر مینگل کی جماعت بھی اپوزیشن میں شمار کی جارہی ہے، اپوزیشن کو مل کر فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا کردار ادا کرنا ہے۔