شمالی کوریا پر پابندیوں کے باوجود سنگا پور نے خلاف ورزی کرتے ہوئے پرتعش اشیاء شمالی کوریا کو فروخت کیں: رپورٹ
اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ شمالی کوریا پر پابندیوں کے باوجود سنگا پور نے خلاف ورزی کرتے ہوئے پرتعش اشیاء شمالی کوریا کو فروخت کیں،،یہ رپورٹ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمع کروائی گئی ،، جسے آئندہ ہفتے تک شائع کیا جائے گا،،ادھرسنگاپور کی حکومت نے واقعے سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ،، حکومت نے کہا کہ وہ پابندیوں سے آگاہ ہیں اور انھوں نے ان اطلاعات کی تصدیق کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیںیاد رہے کہ گذشتہ دو برسوس کے دوران پیانگ یانگ کی جانب سے میزائل اورجوہری تجربوں کے بعد دنیا نے شمالی کوریا پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں،
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2011 سے 2014 کے درمیان 'بیس لاکھ ڈالر' مالیت اشیا شمالی کوریا کو فروخت کی گئیں،،