صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر اضافی محصولات عائد کرنے کا فیصلہ موخرکردیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی درآمدی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کرنے کا فیصلہ دو ہفتوں کے لیے موخر کر دیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نئے درآمدی ٹیکس اکتوبر میں عائد کیے جائیں گے۔ٹرمپ کے مطابق ان کا یہ فیصلہ خیرسگالی کی علامت ہے۔ قبل ازیں چینی مصنوعات پر نئے اضافی ٹیکسوں کا نفاذ یکم اکتوبر سے ہونا تھا۔ گزشتہ روز چین نے بھی چند امریکی اشیاء پر عائد کیا جانے والا اضافی ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ کئی ماہ سے ان دونوں ممالک کے مابین تجارتی جنگ جاری ہے، جس کے اثرات عالمی معیشت پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔