.نیویارک میں کرسمس کا روایتی درخت نصب کردیا گیا
امریکہ سمیت دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ، نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں روک فیلر سینٹر کے سامنے روایتی کرسمس ٹری لگایا گیا ، چورانوے فٹ بلند اس درخت کو بڑے ٹرک پر لاد کر لایا گیا اورکرینوں کی مدد سے نصب کیا گیا، اس موقع پر ہزاروں شہریوں نے شہر کی رونق بڑھانے والے کرسمس ٹری کا استقبال کیا کرسمس ٹری پر پچاس ہزار برقی قمقمے لگائے گئے ہیں ،کرسمس ٹری کو روشن کرنے کیلئے تیس نومبر کو خصوصی تقریب منعقد ہوگی ، کرسمس ٹری پر لگے برقی قمقمے تیس نومبر سے سات جنوری تک روشن رہیں گے ، ناروے سے تعلق رکھنے والی اینگی اینڈ ایشلر فیملی نے کرسمس ٹری امریکہ کوتحفے میں دیا ہے