اس بار پاکستان میں موسم سرما دیر سے آئے گا۔ محکمہ موسمیات
اکتوبر کا وسط ہو چلا مگر ابھی تک موسم گرما کا راج قائم ہے، دن میں تو گرمی مگر شام میں ہلکی ٹھنڈک نے موسم خوشگوار کیا ہوا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق یہ خوشگوار موسم مزید چند روزبرقرار رہے گا۔تاہم آنے والے چند روز میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتار چڑھاو نومبر تک جاری رہے گا۔چیف میڑولوجسٹ محمد ریاض کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں آہستہ آہستہ کمی واقع ہو گی پہلے کی نسبت اس سال گرمیوں کا دورانیہ زیادہ رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسم سرما نومبر کے وسط میں اپنے ہونے کا احساس دلائے گا۔