اتوار بازار وںمیں سبزیاں پھل مزیدمہنگے معیاربھی گر گیا انتظامیہ بے بس
اتوار بازاروں میں بیشتر پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا جبکہ معیار مزید گر گیا اور ٹاﺅن انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی کی پشت پناہی سے اول اور دوم کیٹگری کے پھل اور سبزیاں مکس کرکے اول کیٹگری کی قیمت پر فروخت کی جاتی رہیں۔ شادمان جیسے وی آئی پی بازار کا حال بھی تاجپورہ اور راوی پار جیسے اتوار بازاروں کا ہو گیا جہاں گلے سڑے پھل اور سبزی پہلے کبھی فروخت نہیں ہوا کرتے تھے۔ شادمان اتوار بازار میں 90 روپے کلو کے چائینہ لیموں 120 روپے میں دیسی لیموں ظاہر کرکے فروخت کئے جاتے رہے۔ 70 روپے کلو کا بھارتی ادرک 160 روپے کلو کے چائینہ ادرک میں ملا کر فروخت ہوتا رہا۔ پھلوں میں سیب اور آم مقررہ قیمت سے زیادہ پر فروخت ہوئے۔ اتوار بازاروں میں نیا آلو 31‘ پیاز 2 روپے اضافے سے 47‘ ٹماٹر 2 روپے کمی سے 43‘ لہسن دیسی 135‘ لہسن چائنہ 5 روپے اضافہ سے 160‘ بھارتی ادرک 70‘ ادرک چائنہ 160‘ بینگن 10‘ کھیرا دیسی 5 روپے اضافہ سے 80‘ کھیرا فارمی 15 روپے اضافہ سہ 55‘ کریلے 5 روپے اضافہ سے 60‘ پالک 35‘ ٹینڈے دیسی 10 روپے اضافے سے 80‘ لیموں دیسی 5 روپے اضافہ سے 140 لیموں چائنہ 25 روپے اضافہ سے 100‘ حلوہ کدو 16‘ پھلیاں 25‘ بند گوبھی 10 روپے اضافہ سے 50‘ پھول گوبھی 3 روپے اضافہ سے 43‘ گھیا توری 35‘ گکھیا کدو 10 روپے اضافہ سے 32‘ سبز مرچ 20 روپے اضافہ سے 70‘ سبز مرچ 15 روپے اضافہ سے 50‘ شملہ مرچ 20 روپے کمی سے 85‘ اروی 17 روپے اضافہ سے 60‘ بھنڈی 5 روپے کمی سے 60‘ مٹر 10 روپے اضافہ سے 140‘ دیسی گاجر 15 روپے اضافہ سے 35‘ مولی 10 روپے‘ سیپ گولڈن 50‘ سیب دانا 55‘ کالا کولو اول 90‘ دوم 50‘ کالا کولو میدانی 55‘ سیب گاچہ سپیشل 5 روپے اضافہ سے 120‘ جاپانی پھل 50‘ کیلا 5 روپے کمی سے 55‘ گرما 5 روپے اضافے سے 60‘ کھجور 5 روپے اضافے سے 115‘ انار بدانہ 180‘ انار دیسی 5 روپے اضافہ سے 100‘ انار قندھاری 5 روپے اضافہ سے 130‘ امرود 40‘ مٹھا 10 روپے کمی سے 70‘ گریپ فروٹ فی عدد 10‘ پیپتا 10 روپے اضافہ سے 110‘ شکر قندی 30‘ ناشپاتی 5 روپے اضافہ سے 75‘ انگور گولہ 5 روپے کمی سے 95‘ سندرخانی 5 روپے اضافہ سے 200‘ انگور کالا 10 روپے اضافے سے 120‘ انگور ٹافی 30 روپے اضافہ سے 145‘ دیسی آم 5 روپے اضافہ سے 65‘ آم تنگ 5 روپے اضافہ سے 85‘ آم انور رٹول 30 روپے اضافہ سے 165 ‘ آم چونسہ 15 روپے اضافہ سے 150‘ آم چونسہ کالا 5 روپے اضافے سے 85 اور آڑو 5 روپے اضافہ سے 65 روپے کلو ہو گیا۔