فوج کے خلاف بیان دینے پر تھانہ مغلپورہ میں آصف علی زرداری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائر
ایس ایس ایچ او مغلپورہ کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء الیاس گجر نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سابق صدر نے پاک فوج کو دھمکیاں دی ہیں جس سے ملک کی بدنامی ہوئی ہے اور ملک کی سلامتی کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔سیاست دانوں کو ایسے الفاظ استعمال کرنے سے پہلے سوچ لینا چاہئے کہ وہ کیا تقاریر کررہے ہیں، پاک فوج سرحدوں کی حفاظت کرنے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتی ہے ۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ سابق صدر کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے جبکہ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ افسران بالا کے حکم پر مقدمہ درج کیا جائے گا ۔