پھل، سبزیاں اگانے کے لیےسرکاری ملازمین کو ایک دن کی اضافی چھٹی
سری لنکا کی حکومت نے سرکاری ملازمین کو پھل اور سبزیاں اگانے کے لیے ہفتے میں ایک دن کی اضافی چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ملک میں خوراک کی قلت کے خطرے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ بدترین معاشی بحران سے کا سامنا کرنے والے ملک سری لنکا میں حکومت نے اس تجویز کی باقاعدہ منظوری دی جس کے تحت سرکاری ملازمین کو اگلے تین ماہ تک ہر ہفتے میں ایک دن اضافی چھٹی دی جائے گی۔ اضافی چھٹی جمعے کے دن دی جائے گی۔ سری لنکا کی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد سرکاری ملازمین کو اس طرف راغب کر نا ہے کہ اس چھٹی کا استعمال کرتے ہوئے وہ اپنے خاندان کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سبزیاں اور پھل اگائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی وجہ سے دفاتر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرتے ملازمین کی مشکلات بھی کم کی جا سکین گی۔