پٹرو لیم ڈویژن کی دریافت و پیداوار سے متعلق معلومات پر مبنی جدید ڈیش بورڈ ایپ تیار
پیٹرولیم ڈویژن نے دریافت اور پیداوار سے متعلق موثر معلومات پرمبنی جدید ڈیش بورڈ ایپ تیار کی ہے ۔ پیٹرولیم ڈویژن کی طرف سے اتوار کو اسلام آباد میں جاری کی گئی ایک پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم کے پاکستان کی ڈیجیٹلائزیشن تصور کے تحت پیٹرولیم ٹیکنالوجی کمپنی ایل ایم کے آر کے تعاون سے ایکسپلوریشن مینجمنٹ سسٹم ڈیش بورڈ تیار کیاگیا ہے۔ یہ منصوبہ توانائی کے وزیر عمر ایوب خان پیٹرولیم کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی معاون ندیم بابر اور سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن کی نگرانی میں مکمل کیاگیا ہے ۔ یہ منصوبہ کرونا وائرس کی وباء کے باوجود کسی اضافی بجٹ ، آئی ٹی آلات یا غیرملکی معاونت کے بغیر مکمل کیاگیا ہے ۔