ابرار الحق کا علی سدپارہ کا خواب پورا کرنے کا اعلان
ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ابرار الحق نے کوہ پیما علی سدپارہ کا خواب پورا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ گلوکار ابرار الحق جو کہ سماجی کاموں کے باعث خاصی شہرت رکھتے ہیں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں علی سدپارہ کے مشن کی تکمیل کا اعلان کیا ہے۔