ایس ای سی پی کی نجی شعبہ کے ملازمین کیلئے بیمہ صحت کی سفارش
سیکوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آج پاکستان نے وفاقی حکومت سے سفارش کی ہے کہ وہ نجی شعبے کے ملازمین کیلئے صحت بیمہ متعارف کرائے۔کمیشن کے مطابق 1968کے مغربی پاکستان صنعتی اور تجارتی روزگارآرڈینس میں ترمیم کرکے لازمی پیشہ وارانہ صحت بیمہ اسکیم متعارف کرائی جاسکتی ہے۔اس اقدام کا مقصد مستقل، کنٹریکٹ اور عارضی ملازمین اور ان کے زیر کفالت افراد سمیت فل ٹائم ڈیوٹی کرنے والے کارکنوں کو یہ سہولت فراہم کرنا ہے اس سکیم پر اٹھنے والے اخراجات ملازمین برداشت کریںگے۔ہر ملازم اور ان کے زیر کفالت افراد کو ہسپتال کی سہولت سے استفادہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے جو ادارے کے تحت کام کرنے والے ہسپتالوں میں مفت فراہم کی جائیگی اور دیگر ہسپتالوں میں علاج کرانے کی صورت میں رقم کی واپسی ممکن ہوگی۔لازمی بیمہ صحت میں ان کارکنوں کو بیمہ تک رسائی دے کر ان کی مالی حیثیت بہتر بنائی جائیگی جن کا ابھی تک بیمہ نہیں ہوا۔