اسلام آباد ہائیکورٹ نے عبدالغنی مجید کی فیملی کی دو خواتین کو بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دیدی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اومنی گروپ سے تعلق رکھنے والے عبدالغنی مجید کی فیملی کی دو خواتین کو بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی۔ دو خواتین نور نمر مجید اور سارا ترین مجید نے اسلا م آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور مئوقف اختیار کیا تھا کہ ان کا کسی انکوائری یا تحقیقا ت یا ریفرنس میں نام نہیں ہے لیکن وزارت داخلہ نے ان کے بیرون ملک سفر کرنے پر عارضی طور پر پابندی لگا رکھی ہے۔ وزارت دخلہ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا تھا کہ ان خواتین کے نام 30 دن کے لئے سفری پابندی کی لسٹ میں ڈالے گئے تھے تاہم اب اڑھائی ماہ کا وقت گزر چکا ہے اور اب ان دونوں خواتین کے نام ای سی ایل سے نکال دیئے اور ان کے بیرون ملک سفر کرنے پر کوئی پابندی نہیں جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے درخواست نمٹا دی ۔