حکومت خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کیلئے ہرممکن مدد فراہم کرے گی:زبیدہ جلال
دفاعی پیداوار کی وزیر زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ حکومت خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کیلئے ہرممکن مدد فراہم کرے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور منیجنگ ڈائریکٹر بیت المال سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات کے دوران بلوچستان کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے زبیدہ جلال نے تجویز دی کہ مستقبل میں ایسی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے ٹھوس اور موثر اقدامات بھی کئے جانے چاہیں۔