نواز شریف مریم کوسرنہ جھکانےکی سزادی گئی،ہمت نہیں ہاریں گے،مقابلہ کریں گے۔ لیگی رہنما
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر لیگی رہنماؤں کی میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر مشاہداللہ نےکہا ایک ضمیر کا قیدی شہبازشریف کو کہا جائے تو شک شبہ نہیں،کوئی کرپشن نہیں کی،سر نہ جھکانے کی سزا پہلے نواز شریف اور مریم کو دی گی پھر شہباز شریف کو جیل میں ڈال دیا گیا مشاہد اللہ نےحسب معمول ایک شعربھی سنا کرارباب اختیارکوایک پیغام دینےکی کوشش کی
شوق سے شہر پناہوں میں لگا دو ہم کو
ہم چٹانیں ہیں کوئی ریت کا ساحل تو نہیں
رانا ثناءاللہ نےکہانیب کے پیچھے عمران خان ہیں پنجاب اسمبلی میں خود توڑپھوڑکرکے واویلا کیا جارہا ہے،احتجاج پارلیمنٹ تک محدود ہےمثبت نتائج نہ نکلے تونئی حکمت عملی طے کریں گے۔