چین میں ریمورٹ کنٹرول طیاروں کے سالانہ مقابلے کا آغاز
چین میں ریمورٹ کنٹرول سے چلنے والے طیاروں کے سالانہ مقابلے کا آغاز ہو گیا ہے۔چین کے شہر رنگینگ میں شروع ہونے والے 8 روزہ مقابلے میں دنیا بھر کے 14 ممالک سے50 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ مقابلے کا انعقاد بین الاقوامی جیٹ ماڈل کمیٹی چینی سوسائٹی آف ایروناٹکس اینڈ ایسٹروانٹکس رنگینگ اور گورٹیک نے کیا ہے۔ مقابلے کے دوران طیاروں نے فضا میں شاندارکرتبوں سے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔