فلم، ریڈیو اور ٹی وی کے ممتاز اداکار علی اعجاز انتقال کرگئے
لاہور: فلم، ریڈیو اور ٹی وی کےممتاز اداکار علی اعجاز 77 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ علی اعجاز کافی عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ انہوں نے 1961ء میں فلم 'انسانیت' سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ ان کی دیگر مشہور فلموں میں 'سالا صاحب' اور 1979 میں ریلیز ہونے والی سماجی فلم 'دبئی چلو' شامل ہے۔ اداکار علی اعجاز مزاحیہ ہیرو کے طور پر بہت مقبول ہوئے۔ فلموں کے ساتھ ساتھ انہوں نے ٹی وی ڈراموں کے ذریعے بھی شہرت حاصل کی، ان کے مشہور ڈراموں میں 'خواجہ اینڈ سنز'، 'کھوجی' اور 'شیدا ٹلی' شامل ہیں۔