پاک فضائیہ کے سابق سربراہ ایئر مارشل ظفراحمد چوہدری انتقال کر گئے
پاک فضائیہ کے سابق سربراہ ایئر مارشل ظفراحمد چوہدری دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر مارشل ظفر احمد چوہدری تین مارچ 1972سے لیکر 15 اپریل1974 تک پاک فضائیہ کے سربراہ رہے،وہ پاک فضائیہ کے آٹھویں سربراہ تھے۔پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے سابق سربراہ ایئر مارشل ظفر احمد چوہدری کے انتقال پر گہریرنج اور غم کا اظہارکیا ہے۔