سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے سٹٹ گارٹ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔
جرمنی میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں عالمی نمبر ایک سوئس ٹینس سٹار راجر فیڈرر کا مقابلہ ٹینس کا مقابلہ کینیڈا کے میلوس راؤنک سے تھا۔ فیڈرر نے سٹریٹ سیٹس میں چھ چار اور سات چھ سے کامیابی حاصل کی۔ بیس مرتبہ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے راجر فیڈرر نےسیمی فائنل میں نک کرگیوس کو ہرا کر عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ سوئس ٹینس سٹار کا یہ کیرئر کا اٹھانواں ٹائٹل ہے۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ کھیل میں کم بیک کے بعد ہی ٹورنامنٹ جیتنے پر وہ انتہائی خوش ہیں۔