این سی او سی نے اہم شعبے پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا
نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے سیاحت پر عائد پابندی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ سیاحت پر پابندی سے متعلق جلد ضروری ہدایات جاری کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر این سی او سی کی جانب سے جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ سیاحت پر پابندی تاحکم ثانی برقرار رہے گی۔