کرپٹ لوگوں سے حاصل پیسہ تعلیم پر لگانا چاہتے ہیں: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کرپٹ لوگوں سے حاصل ہونے والا پیسہ تعلیم پر لگانا چاہتے ہیں۔ہری پور میں پاک آسٹریا فیکوچ شول انسٹی ٹیوٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس راستے پر چلنا چاہیے جس پر اللہ اسے عظیم ملک بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ قوم کو فیصلہ کرنا ہے کہ جہاں سے بھی پیسہ بچے وہ تعلیم پر لگانا ہے ، وہ راستہ ڈھونڈ رہے ہیں جس پر اللہ اس قوم کو عظیم بنائے گا، یہ راستہ سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم سے ملے گا۔