پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد میں عالمی فورموں پر ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا رہے گا:اسد قیصر
قومی اسمبلی کے سپیکر اسدقیصر نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد میں عالمی اور علاقائی فورموں پر ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ صوابی میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی مظالم اور جارحیت سے کشمیری عوام حق خودارادیت کے لئے اپنی جدوجہد ترک نہیں کرینگے۔سپیکر نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے اپنے اتحادیوں کی حمایت حاصل کرنے کے لئے بروقت اقدامات کے باعث بھارتی حکومت کے غیرآئینی اور غیرقانونی اقدام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اجاگر کرنے سے مسئلہ کشمیر مرکز نگاہ بن گیا ہے۔اسدقیصرنے کہاکہ عوام ملک کی معیشت کومستحکم کرنے سے متعلق وزیراعظم کی طرف سے کئے گئے اقدامات کے ثمرات سے جلدمستفید ہوں گے۔