سمندری حیات پرتحقیق کرنے والی خاتون ریسرچر مصیبت میں پھنس گئی، اس خاتون سے متعلق سائنس فکشن ہارر فلم"دا کریئچربیلو"کا ٹریلر جاری کردیا گیا
ہدایتکار سٹیورٹ سپارک کی اس فلم کی کہانی خاتون ریسرچر سے متعلق ہے، بحر اوقیانوس کی گہرائیوں میں تحقیق کے دوران اس کا سامنا ایک عجیب وغریب پراسرار سمندری مخلوق سے ہوتا ہے۔
انوکھی سمندری مخلوق تحقیقاتی ٹیم کے بحری جہاز پر بھی حملہ ور ہوتی ہے جبکہ خاتون ریسرچر ایک پراسرار بیماری میں مبتلا ہو جاتی ہے۔ سائنسن فکشن ہارر فلم میں اینا ڈاسن،مائیکلہ لونگڈن، ڈینئل تھریس اور جونی ویویش اداکاری کے جرہر دکھائیں گی۔ خوف اور سنسنی سے بھرپور فلم آئندہ سال اٹھائیس فروری کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔