اتوار بازار---مہنگی اشیا فروخت کا ایک اہم دن
اسلام آباد کے اتوار بازاروں میں انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث دکانداروں نے زائد قیمتیں وصول کرنا شروع کر دی ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے ٹماٹر کا ریٹ اڑتیس روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ دکانداروں کی جانب سے چوالیس روپے کلو بیچا جا رہا ہے۔ شہریوں نے صورتحال کا ذمہ دار انتظامیہ کو قرار دیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ میں شامل افسران دکانداروں سے رشوت لیتے ہیں اس لئے وہ دکانداروں کیخلاف کارروائی نہیں کرتےدوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ یہ ریٹس انھیں انتظامیہ کی جانب سے ہی دیا گیا ہے وہ زائد قیمت وصول نہیں کر رہے شہریوں نے حکومت سےمطالبہ کیا ہےکہ اشیاء کی زائد قیمت کا نوٹس لیا جائے اور گرانفروشی کو روکا جائے ،د