افغان وزارت دفاع نے پاکستانی سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کا اعتراف کر لیا
کابل میں افغان وزارت دفاع کے ترجمان " دولت وزیری " نے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے افغان صوبوں " ننگر ہار " اور " شمالی کنڑ میں بمباری کی, سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔۔ ترجمان افغان وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو مسائل کا سفارتی حل تلاش کرنا چاہیے, مل بیٹھ کر سرحدی حدود کے احترام کو یقینی بنایا جائے, افغان وزارت خارجہ نے اُمید ظاہر کی ہے کہ پاک افغان تعلقات جلد معمول پر آ جائیں گے, دونوں ممالک کے تعلقات معمول پر لانے کے لئے علاقائی، اور، عالمی تعلقات استعمال کریں گے, پاکستان نے حالیہ دہشت گردی کی لہر پر دہشت گردوں کے سخت ردعمل کا اعلان کیا تھا