سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے نیب کی سفارش کے پابند نہیں ہیں,وزیرداخلہ احسن اقبال
پائیدار ترقی رپورٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اصل ترقی جمہوریت کے دور میں ہوئی۔۔ جمہوری دور میں تعلیم پر معیشت کا دو اعشاریہ دو فیصد جبکہ مارشل لاء کے دور میں ایک اعشاریہ نو فیصد خرچ ہوا۔۔ انہوں نے ملک میں توانائی کی قلت کے جلد خاتمے کی ایک بار پھر یقین دہانی کرادی,وزیرداخلہ احسن اقبال نےکہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئےنیب کی سفارش کے پابند نہیں ہیں۔ ماضی میں ای سی ایل کو سیاسی بنیادوں پر استعمال کیا جاتا تھا لیکن اب کسی ادارے کی تجویز پر نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا جاسکتا,احسن اقبال کا کہنا تھا کہ قیام امن کیلئےنہتے کشمیریوں کو نشانہ بنانے کے بجائے بات چیت کا راستہ اختیار کیا جائے