100 سے زائد بسیں7ہزار شہریوں اور جنگجوئوں کو لے جانے کیلئے پہنچی ہیں
ذرائع کے مطابق 100 سے زائد بسیں صوبہ حلب میں حکومت کے زیر قبضہ علاقے کے قریبی دیہات سے 7 ہزار شہریوں اور جنگجوئوں کو لے جانے کیلئے پہنچی ہیں۔شام میں تنازعے کے باعث تقریباً پانچ لاکھ افراد ہلاک ہوئے اور گیارہ لاکھ نقل مکانی کرگئے ہیں۔ادھر روس اور شام کے حکام نے پناہ گزینوں کی وطن واپسی میں مدد فراہم کرنے کیلئے شام میں پناہ گزین مرکز قائم کیا ہے۔روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہاکہ وطن واپس جانے والے پناہ گزینوں کے لئے ملک بھر میں تین لاکھ چھتیس ہزار مراکز قائم کیے گئے ہیں۔