معذور بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کا وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا
اوکاڑہ میں معذور کم سن بچی کے ساتھ زیادتی کی مبینہ کوشش کا وزیر اعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا معاملہ نے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا، مقدمہ کےتفتیشی افسرکا معذور بچی کی والدہ سے ہی رشوت لینے کا انکشاف ہوا جس کے بعد ڈی پی او اوکاڑہ نے متعلقہ تفتیشی افسر کو معطل کردیا۔ بچی کی والدہ نے سٹیزن پورٹل پر شکایت کی جس کے بعد وزیر اعظم نے نوٹس لیتے ہوئے معاملہ کی شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔ وزیر اعظم نے کہا ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے اور فوری قانونی کارروائی کی جائے، وزیراعظم نے ڈی پی او اوکاڑہ کو تحقیقات سے متعلق آگاہ رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے