وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے نیب کو کرپٹ ترین ادارہ قرار دے دیا

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نیب ایک کرپٹ ترین ادارہ ہے۔ نیب نے ہمشیہ لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ نیب کو سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے بنایا اور اس دور میں جو بھی ہوتا رہا اس سے پوری قوم واقف ہے۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ احتساب انکی ذمہ داری نہیں۔۔ یہ نیب کا کام ہے مگر انہوں نے کبھی بھی اپنا کام نہیں کیا