حضرت داتاگنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کےعرس کی تقریبات جاری
حضرت داتاگنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے نوسوچھیترویں عرس کی تین روزہ تقریبات جاری ہیں ۔ابوالحسن علی بن عثمان المعروف حضرت علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کی تین روزہ تقریبات میں زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، رات گئے بھی زائرین کی کثیر تعداد نے دربار پر حاضری دی اور چادریں چڑھائیں ۔دربار پر آنئے والے زائرین نے دھمال ڈال کر اپنی عقیدت کا اظہار کیا ، عرس میں صاحب استطاعت افراد کی جانب سے زائرین کے لیے لنگر کا بھی وسیع انتظام کیا گیا ، زائرین کا کہنا تھا کہ کہ داتا علی ہجویری کے مزار پر انہیں دلی سکون حاصل ہوتا ہے.