شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: 5 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا ہے ۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے ۔ دہشت گردوں سے مقابلے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز سے جھڑے میں مارے جانے والوں میں حبیب نواز عرف شکیل، وحید اللہ ، عبدالرحمن اور محمد اللہ شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے جس میں مشین گنز،ہینڈ گرنیڈز اور مختلف گولیاں شامل ہیں۔