لیہ کے قریب فتح پور شہر کے دوکاندار نے اپنے ملازم کو رسیوں سے باندھ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
ایم ایم روڈ پر واقع فتح پور شہر کے دوکاندار نے اپنے ملازم کو تنخواہ بڑھانے کے مطالبہ پر رسیوں سے باندھ کرتشدد کا نشانہ بنایا ،،، جس پر متاثرہ شخص نے اہل علاقہ کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر متاثرہ شخص نے میڈیا کو بتایا کہ اس کی درخواست پر پولیس نے تینوں ملزمان کو تھانے بلایا تاہم بعد میں انھیں چھوڑ دیا، اس کا کہنا تھا کہ ملزمان اسے پولیس میں رپورٹ کرنے پر سخت نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ،اس کا کہنا تھا کہ اس کے والدین بہت غریب ہیں اور وہ اپنے گھر کا واحد کفیل ہے اور پچھلے سات سال سے آٹھ ہزار تنخواہ پر کام کر رہا تھا، مہنگائی کی وجہ سے اس نے تنخواہ بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا،،، متاثرہ شخص نے ڈی پی او لیہ اور وزیر اعلٰی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور اسے تحفظ فراہم کیا جائے۔