ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد روپے کی بے قدری جاری ہے۔ انٹربینک میں آج بھی ڈالر کی قیمت میں 33 پیسے اضافہ ہوا، جس کے بعد امریکی کرنسی کا لین دین 223 روپے 50 پیسے میں کیا گیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 229 روپے 95 پیسے ہے۔ اُدھر کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا آغاز ہوا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 47 پوائنٹس کی کمی سے 42682 پر آ گیا ہے۔