ملک بھر سے عاشور کے ماتمی جلوس برآمد
میدان کربلا میں حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں آج یوم عاشور منایا جارہا ہے، شہدائے کربلا کی یاد میں ملک کے شہر شہر، گلی گلی ماتم منانے کا سلسلہ جاری ہےتفصیلات کے مطابق کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا،جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر میں امام بارگاہ ایرانیاں حسینیہ پر ختم ہوگا، جلوس کی سیکیورٹی کے لئے پولیس کے تین ہزار سے زائد اور رینجرز کے ایک ہزار اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہیں۔ ایم اے جناح روڈ کے اطراف بلند عمارتوں پر شارپ شوٹرز بھی موجود ہیں جبکہ شہر بھر میں موبائل سروس بند کردی گئی ہے اور ڈبل سواری پر پابندی برقرار ہے۔