امریکی ریاست میری لینڈ کی ہرفورڈ کاؤنٹی میں فائرنگ سے 3افراد ہلاک اور متعدد زخمی
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مقامی ایڈ ڈسٹری بیوشن سینٹر میں پیش آیا، فائرنگ سے متعدد افراد کی ہلاکت اور زخمی ہونے گئے جبکہ زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے کو تلاش کیا جا رہا ہےاور لوگوں کو علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے، واقعے سے تعلق کے شبے میں ایک خاتون کو بھی حراست میں لے لیا گیاہے۔