تنزانیہ میں کشتی ڈوبنے سے42 افرادہلاک
وکٹوریہ جھیل میں پیش آنے والے حادثے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ حکام کے مطابق سینتیس افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ کشتی میں تین سو افراد سوار تھے۔ جبکہ لاپتہ افراد کے زندہ بچنے کے امکانات بہت کم ہیں، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ تنزانیہ میں مسافر کشتیوں پر گنجائش سے زائد افراد سوار ہونے کے باعث حادثات رونما ہوتے ہیں، تنزانیہ ،یوگینڈا اور کینیا کے اطراف واقع اس جھیل میں پہلے بھی حادثات ہوتے رہے ہیں، انیس سو چھیانوے میں وکٹوریہ جھیل میں ہی کشتی کے حادثے میں آٹھ سو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔