ٹریفک پولیس کا بین الاقوامی طرز پر چالان کرنے کا فیصلہ

ٹریفک پولیس نے سکیلنگ سسٹم آف فائن متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے ایک اور بری خبرآگئی۔ ٹریفک پولیس نے بین الاقوامی طرز پر چالان کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ٹریفک پولیس کا سکیلنگ سسٹم آف فائن متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چالان ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی بجائے سواری کی مالیت کے حساب سے کیا جائے گا۔کم مالیت کی گاڑیوں کے چالان کی رقم کم جبکہ مہنگی گاڑیوں کے چالان کی رقم زیادہ ہو گی۔ ٹریفک پولیس حکام سے سمری منظوری کیلئے حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔ سکیلنگ سسٹم آف فائن کو جلد منظوری کے بعد نافذ کر دیا جائے گا۔