شہید تنویر وانی کی پہلی برسی پر ضلع بڈگام کے علاقے بیروہ میں مکمل ہڑتال
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سری نگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ قابض انتظامیہ کی سخت گیر پالیسیوں کی وجہ سے جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کو سخت خطرات کا سامنا ہے۔ترجمان کل جماعتی حریت کانفرنس نظر بند حریت رہنمائوں، کارکنوں اور عام کشمیریوں کی حالت زار کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور انسانی حقوق کی دیگر عالمی تنظیوں سے اپیل کی کہ وہ نظر بندوں کو جیل حکام کی طرف سے ظلم و تشدد کا نشانہ بنائے جانے اور انھیں طبی و دیگر بنیادی سہولتوں سے محروم رکھنے کی ظالمانہ کارروائیوں کا نوٹس لیں، دریں اثنا شہید تنویر احمد وانی کی شہادت کی پہلی برسی پر ضلع بڈگام کے علاقے بیروہ میں مکمل ہڑتال کی گئی۔مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے معمر حریت کارکن 70 سالہ غلام حسن ملک المعروف نور خان کی جموں خطے کی کوٹ بھلوال جیل میں غیر قانونی نظر بندی کے دوران بیماری کے باعث میڈیکل کالج جموں میں انتقال کا ذمے دار جیل انتظامیہ کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نظر بند کارکن کے علاج کی طرف بروقت توجہ نہیں دی گئی۔