جنرل عاصم منیر نے ڈی جی آئی ایس آئی کی حیثیت سے عمران خان کی اہلیہ کی کرپشن کی نشاندہی کی تھی، شہبازشریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنرل عاصم منیر نے ڈی جی آئی ایس آئی کی حیثیت سے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کی کرپشن کی نشاندہی کی تھی مگر انھیں یہ بات پسند نہ آئی اور انھیں غصہ آگیا ۔ 9 مئی کے دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے کوئی نیا قانون نہیں آرہا ہے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 9مئے کے واقعات میں جو سولین تنصیبات کے ہیں صرف وہاں پر آئین و قانون کے مطابق انصاف کے تمام تقاضے پورے کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات چلائے جائیں گے جبکہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں پر آئین میں دیے ہوئے آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلیں گے کوئی نیا قانون بننے نہیں جا رہا۔