یہ لوگ تبدیلی لائیں گے جو بے اصو لی کی سیاست کر رہے ہیں,سابق وزیراعظم نوازشریف
احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سراج الحق کی بات بہت معنی خیز ہے، سراج الحق نے بھی بولا اوپر سے حکم آیا تھا اس پر سینیٹ میں ووٹ دیئے گئے ، عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ عمران خان اپنے ایم پی ایز کی تو سرزنش کر رہے ہیں،عمران خان اپنی خود کی سرزنش کریں کہ کس کہ کہنے پر سینیٹ میں ووٹ دیئے، یہ لوگ تبدیلی لائیں گے جو بے اصو لی کی سیاست کر رہے ہیں،کیا چودھری سرور کے حوالے سے بھی قوم کوجواب دیں گے کہ انہیں ووٹ کیسے ملے,نوازشریف کا کہنا تھا کہ کیا عمران خان قوم کو بتائیں گے کہ انہوں نے تیر کو ووٹ نہیں دیا، اس سارے عمل میں صرف ن لیگ اور اتحادیوں نے شفاف طریقے سے ووٹ دیا ، نوازشریف نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ کلثوم نواز کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے ، قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے ، ہم تو بس گئے اور جا کر واپس آ گئے۔۔۔