جب پاگل لوگ حکمران بن جائیں تو ایسے بے وقوف فیصلہ کرتے ہیں۔ شیخ رشید احمد
وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جب پاگل لوگ حکمران بن جائیں تو ایسے بے وقوف فیصلہ کرتے ہیں،ایک ایسا احتجاج کریں گے جو دونوں جانب کے کشمیریوں کی جانب سے ہو گا، مودی کے ان فیصلوں کے باعث سابق تمام معاہدے بے اثر ہو چکے ہیں۔جمعہ کو ویمن کالج راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راولپنڈی میں وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ مودی کے ان فیصلوں کے باعث سابق تمام معاہدے بے اثر ہو چکے ہیں،جب پاگل لوگ حکمران بن جائیں تو ایسے بے وقوف فیصلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسا احتجاج کریں گے جو دونوں جانب کے کشمیریوں کی جانب سے ہو گا، اس احتجاج میں پاکستانی بھی شامل ہوں گے اور میں خود اس کی کال بھی دوں گا۔