روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا رجحان
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 70پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 158.70روپے سے کم ہو کر158روپے ہو گئی۔ اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158.50روپے سے کم ہو کر158.20روپے اور قیمت فروخت159روپے سے کم ہو کر158.70روپے ہوگئی۔