25 جولائی کو شفاف الیکشن ہوئے تو ساری نشستیں ہماری ہونگی : بلاول بھٹو زرداری
باغ (92 نیوز) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے 25 جولائی کو شفاف الیکشن ہوئے تو ساری نشستیں ہماری ہونگی۔بلاول بھٹو زرداری نے کشمیری عوام کی قسمت بدلنے کا عزم کر لیا۔ باغ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں کہا کشمیر کے فیصلے کشمیر کے عوام کریں گے۔ عوام نے ساتھ دیا تو باغ کی قسمت بدل دیں گے۔ ہمارا اور آزاد کشمیر کے عوام کا 3 نسلوں کا رشتہ ہے۔ ہمارا رشتہ قربانیوں کا رشتہ ہے، جدوجہد کا رشتہ ہے۔ کٹھ پتلی وزیر اعظم کشمیر پر سودا کر چکا ہے لیکن جیالے اسے سودا بازی نہیں کرنے دیں گے۔