قومی اسمبلی اجلاس: خواجہ آصف کی تقریر کے دوران اپوزیشن کے ’فاٹا آپریشن بند کرو‘ کے نعرے
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن رہنماؤں نے وزیر دفاع خواجہ آصف کی تقریر کے دوران شور شرابہ کرتے ہوئے ’فاٹا آپریشن بند کرو‘ کے نعرے لگا دیے، اس کے علاوہ اپوزیشن نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ بھی کرلیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے شور شرابے کے درمیان اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے حملے ہمارے لیے باعث شرمندگی ہیں، اس پر سب کو اتفاق رائے ہونا چاہیے۔ اپوزیشن کے شور شرابے کے باعث خواجہ آصف نے اپنی تقریر روک دی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ نے کہا خواجہ صاحب آپ اپنی تقریر جاری رکھیں، خواجہ صاحب! آپ بات کریں آپ کا مائیک کھلا ہے۔