قومی کرکٹر ٹیم کے مایہ ناز بلے باز فخر زمان نے کرکٹ سے 2 ماہ کی بریک مانگ لی
قومی کرکٹر ٹیم کے مایہ ناز بلے باز فخر زمان نےآسٹریلیا میں ون ڈے سیریز کھیلنے سے معذرت کرلی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان نے ای میل میں پی سی بی سے 2 ماہ کا آرام مانگ لیا، اپنی میل میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر فٹنس کی وجہ سے ڈراپ کرنا ہے تو بہتر ہے کہ آرام کرلیا جائے ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ فخر زمان کے رویے سے ناخوش ہے، فخر زمان نے کنکشن کیمپ میں بھی ڈائریکٹر انٹرنیشنل کی شکایت لگائی تھی۔ انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے آخری دو میچز سےبابر اعظم کو ڈراپ کرنے کے فیصلے پر فخر زمان نے سوشل میڈیا پراپنا ردعمل جاری کیا تھا۔ جس پر پی سی بی نے فخر زمان کے اس عمل پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیا تھا۔ فخر زمان نے پی سی بی کی جانب سے بھیجے گئے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیا ۔ پی سی بی کو جمع کرائے گئے جواب میں فخر زمان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم میرے دوست اور ساتھی کھلاڑی ہیں۔ پی سی بی کے ماتحت ہوں اور فیصلوں کو قبول کرنا فرض ہے۔