زمبابوے کیخلاف فیصلہ کن ون ڈے: پاکستان کرکٹ ٹیم کے 2 کھلاڑی ٹیم سے باہر
زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے 2 کھلاڑی انجری کا شکار ہوگئے۔سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ زمبابوے کے خلاف اس فیصلہ کن ون ڈے سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز احمد دانیال اور شاہ نواز دھانی انجری کی وجہ سے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔احمد دانیال کو ہمسٹرنگ انجری کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ شاہنواز دھانی کو ٹریننگ سیشن کے دوران بائیں ٹخنے میں چوٹ لگی۔ان دونوں کی جگہ عباس آفریدی اور جہانداد خان کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جو بولاوایو میں جمعرات کو سیریز کے فیصلہ کن میچ کے سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔ عباس آفریدی اور جہانداد خان زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھی پاکستانی ٹیم کا حصہ ہیں جو یکم، تین اور پانچ دسمبر کو بولاوایو میں ہی کھیلی جائے گی۔ادھر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں احمد دانیال کی جگہ عامر جمال کو شامل کیا گیا ہے۔